تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر 2افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے نیو کراچی اور بن قاسم ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی واردت میں مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5 سی میں اسٹریٹ کرائم کی واردت کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا،الصبح بن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں بھی دفتر کی جانب جانے والے راہگیر سے سٹرک کے کنارے گھات لگائے مسلح دو ملزمان نے موبائل فونز اور نقدی چھین لی،اور جب نوجوان نے ملزمان کا تعقب کیا تو انہوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،زخمی دونوں نوجوانوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.