5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے14رکنی آسٹریلیوی اسکواڈ کا اعلان
جنگ نیوز -
سڈنی…انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی سیلیکٹرز نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، فاسٹ بالر بریٹ لی اور شان ٹیٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اتوار کو میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ کے لئے 14 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آسٹریلوی بالرز کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سیلیکٹرز نے فاسٹ بالر بریٹ لی اور شان ٹیٹ کے ساتھ ساتھ آف اسپنرنیتھن ہاریٹز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، مستقل کپتان رکی پونٹنگ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک انجام دیں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کیمرون وائٹ کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، مائیکل کلارک کپتان، کیمرون وائٹ نائب کپتان، ڈگ بولنجر، زیویر ڈوہرتی، بریڈ ہیڈن، نیتھن ہارٹز، ڈیوڈ ہسسی، مائیکل ہسسی، مچل جانسن، بریٹ لی، اسٹیون اسمتھ، شان ٹیٹ، پیٹر سڈل اور شین واٹسن۔