تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چیچہ وطنی :کمالیہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،22افراد زخمی

جنگ نیوز -
چیچہ وطنی …چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل عارف والا کے گاؤں 54 ای بی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد ویگن میں جھنگ جارہے تھے کہ دریائے راوی کے قریب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکراگئی ۔حادثے کے نتیجے میں ویگن اور مسافر بس میں سوار بائیس افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی اور کمالیہ منتقل کردیا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.