5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برما میں31جنوری کو22 برس بعد پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوگا
جنگ نیوز -
ینگون…برما کی نئی پارلیمنٹ کاپہلا سیشن31جنوری کو بلایا گیا ہے جو 22برس بعد ملکی پارلیمنٹ کا ہونے والا پہلا اجلاس ہوگا۔برما کے سرکاری ریڈیو سے جاری اعلان کے مطابق اس سے پہلے پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 1988ء میں اس کے پرانے دارالحکومت رنگون جس کا نام ایک سال قبل ینگون کردیا گیا ہے، میں ہوا تھا۔31جنوری کو اگرچہ کہ برما جس کا موجودہ نام میانمر ہے، سے فوجی حکمرانی کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم ایک ہزار154کے ایوان میں اب بھی فوج کی پشت پناہی رکھنے والی جماعت Union Solidarity and Development Party کی اکثریت ہے جس کے دونوں ایوانوں میں 80فیصد ارکان کی نمائندگی ہے۔22برس بعد ہونے والی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس میانمار(برما) کے موجود ہ دارالحکومت Naypyitaw کی پرشکوہ عمارت میں ہوگا۔برما کی اپوزیشن جماعت نیشنل ڈیموکریٹک فورس کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ انہیں خود کو پارلیمنٹ کے ذریعے اپنے مطالبات پیش کرنے کا اہل ثابت کرنے کے لیے 20سال لگے تاہم اپوزیشن رکن نے امید ظاہر کی کہ وہ ان نظام کے تحت رہتے ہوئے ملک اور عوام کے لیے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں گے۔جغرافیائی لحاظ سے جنوب مشرقی ایشیا کے دوسرے بڑے ملک کا درجہ رکھنے والا برما جس کا سرکاری نام Republic of the Union of Myanmar ہے، نے 4جنوری1948ء میں آزادی حاصل کی تھی۔