5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں بلآخرکم ہونا شروع
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے شہریوں کے لیئے خوشخبری یہ ہے کہ ٹماٹر کی آسمان کوچھوتی ہوئی قیمتوں میں بلآخر کمی آئی ہے، اور اب ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 سے 60 روپے کی سطح پر آگئی ہیں۔ کراچی سبزی منڈی ہول سیل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہجحان کے مطابق قیمتوں میں کمی اندرون سندھ سے ٹماٹر کی فصل آنے کے باعث ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کے 15 جنوری کے بعد قیمتوں میں بڑی سطح پر کمی دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ سندھ میں فصل پوری طرح پک چکی ہے اور سپلائی شروع کردی گئی ہے ۔ کراچی میں ٹماٹر کی ریٹیل قیمت 50 سے 60 روپے فی کلو، لاہور میں بدستور 90 سے 100 روپے فی کلو، اسلام آباد میں80 سے 85 روپے فی کلو اور پشاور میں 90 سے 100 روپے کی سطح پر دیکھی جارہی ہے ۔ سبزی منڈی اسیوسی ایشن کے مطابق،، سندھ سے دیگر شہروں میں ٹماٹر کی سپلائی شروع ہونے سے2 سے 3 روز کے دروان، قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔