5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کامیڈی کنگ گوندا نے نئی فلم کے لیے اپنا وزن8کلو کم کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کے کامیڈی کنگ گوندا47سال کی عمر میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتے نظر آئے جس کی وجہ ان کی آنے والی فلم”Naughty @ 40“ ہے۔اس فلم میں اپنے ساتھی اداکاراوٴں یوویکا چوہدری اور سیالی بھگت جیسا جوان نظر آنے کے لیے انہوں نے اب تک اپنا وزن 8کلو کم کیا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے گوندا کو سخت محنت کرنا پڑی جس کے لیے انہوں یوگا کی مشقیں بھی کیں۔یہی نہیں بلکہ اس مزاحیہ فلم میں نوجوان نظر آنے کے لیے انہوں نے اپنے بال تک رنگوا لیے۔ جگ موہن مندھراکی زیر ہدایت بننے والی یہ فلم جسے انوج شرما پروڈیوس کررہے ہیں توقع ہے کہ فروری کے وسط میں ریلیز کردی جائے گی۔