تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی اب بغیر پاس ورڈ کے انٹرنیٹ آئی ڈی استعمال کریں گے

جنگ نیوز -
واشنگٹن…این جی ٹی…دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبرکرائم نے جہاں ای کامرس سے وابستہ لوگوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے وہیں سیکیورٹی کے خدشات بھی پیدا کردیئے ہیں۔ امریکا میں اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعداب تما م امریکی اب بغیر ”پاس ورڈ“کے ہی انٹرنیٹ ID استعمال کرسکیں گے۔گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایک ایسے منصوبے پر کام جاری ہے جس کے تحت ویب سیکیورٹی اتنی سخت کردی جائے گی کہ ہر امریکی کو انٹرنیٹ ID استعمال کرنے کے لیے الگ Password کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اس کے لیے انٹرنیٹ استعما ل کرنے والے ہر User کو ایک ”Smart Card“ یا ”Digital Certificate“ جاری کیا جائے گااور اُسID کو کوئی دوسر ااستعمال نہیں کرسکے گا۔امریکی صدر کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر امریکی کو ایک انٹرنیٹ ID جاری کردی جائے گی جس کے ذریعے وہ براہِ راستLog-In ہوسکیں گے۔اس سلسلے میں اوباما انتظامیہ کے کامرس ڈپارٹمنٹ کے تحت National Strategy for Trusted Identities کے نام سے ڈرافٹ کی تیاری کا کام جاری ہے جس سے ویب یوزر کے آن لائن شناخت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.