تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی سی او ججز کیس، بینچ کے تمام ارکان پر اعتراض،فیصلہ کل تک محفوظ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے وکیل نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ بنچ کے تمام ارکان پراعتراض کردیاہے ،اس پرفیصلہ کل تک محفوظ کرلیاگیاہے۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کیس کی سماعت کی ، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کے وکیل ابراہیم ستی نے چاروں ججز پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام ججزبھی تین نومبردوہزارسات کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرچکے ہیں ، عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے ایک جج کے خلاف ایسی ہی خلاف ورزی کرنے والے دیگر جج ، مقدمہ کی سماعت نہیں کرسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.