5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبرپختوانخواہ ، بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ چند روز کے دوران صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختوانخواہ اور بالائی سندھ میں وقفے وقفے سے دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری موٹر وے اور نیشنل ہائی وے کے بیشتر حصے مذید دو سے تین روز وقفے وقفے سے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔گذشتہ رات سے جہلم ، سیالکوٹ، بہاولپور، ملتان ، سکھر ، جھنگ، اوکاڑہ ، لاہور، فیصل آباد اور اس سے ملحقہ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ آج صبح سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ، کالام میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح اسکردو، گوپس اور پاراچنار میں منفی 9 اور استور میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔