5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنوں :لوڈشیڈنگ کرنیوالے مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
بنوں …بنوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔بنوں میں ڈیرہ اسماعیل خان بنوں روڈ پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پرواپڈاکے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی ۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاکت کراس فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ۔ لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد بنوں ڈیرہ روڈ پر کرفیو نافذ کردیاگیاہے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو طلب کرلیاگیا ۔