5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند ہے۔سوئی گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان ریجن میں آج تیسرے روز بھی تمام سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے خانیوال ، وہاڑی ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں متاثر ہو رہے ہیں۔ریجن میں سی این جی نایاب ہوجانے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔سرگودھا میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلوں صارفین اور صنعتیں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔جبکہ ضلع کے اسی فیصد سی این جی اسٹیشنز کو بھی تاحال سی این جی کی سپلائی بند ہے۔بہاولپور میں گھروں میں گیس کی سپلائی گزشتہ کئی روز سے بند ہے۔گوجرانوالہ میں دوسرے روز بھی لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔مسافر سخت پریشانی کا شکار ہیں۔گھریلو صارفین بھی سوئی گیس کی بندش کے باعث مشکلات کاشکار ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں گھریلو صارفین کے لئے آج چوتھے روز بھی سپلائی بند ہے ۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی بند ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔