تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ زین اسلحہ کیس،ضمانت کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کل بدھ تک کے لئے ملتوی کردی ۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں وکیشن جج نور محمد مسکانزئی نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی،شاہزین بگٹی کی جانب سے وکیل صفائی ڈبلیو این کوہلی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یہ اسلحہ کا ایک عام سا کیس ہے جس میں ملزم کی ضمانت ہوجانی چاہئیے، تاہم اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اس کیس کا مکمل ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا لہذا انہیں اس حوالے سے اور کیس کی تیاری کے لئے ایک دن کا وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی، بعد ازاں نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے وکیل ڈبلیو این کوہلی نے ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی السر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، ضمانت نہ ہونے سے ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے، اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی سمیت 27افراد کی عام اسلحہ کیس میں ضمانت نہ ہونا میری وکالت کے عرصے میں پہلا ایسا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.