5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بچے کی کھوپٹری پر ہیریجڑنے والے برطانوی آرٹسٹ پر تنقید
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ کے 45سالہ مشہور آرٹسٹ Damien Hirstآرٹ کے میدان میں اپنے منفرد خیالات کی وجہ سے جداگانہ پہچان رکھتے ہیں۔حال ہی میں اس مشہور و معروف آرٹسٹ Damienنے اپنے آرٹ ورک کے لیے دو ہفتے کے بچے کی کھوپڑی استعمال کی ہے جسے8ہزار ہیروں سے مزین کیا گیا ہے۔For Heaven's Sakeنامی اس آرٹ ورک کو تخلیق کرنے کے لیے کھوپڑی پر پلاٹینیم کی تہہ چڑھائی گئی ہے جس کے بعد اس پر 8ہزار سے زائد سفیدا ور گلابی ہیرے جڑے گئے ہیں۔اپنے آرٹ ورک کو نمایاں حیثیت سے متعارف کروانے والےDamienکا یہ انداز آج کل آرٹ کے میدان میں تنقید کا باعث بنا ہوا ہے اور تنقید نگاروں کا خیال ہے کہ Damienنے اپنے آرٹ ورک کے لیے انسانی کھوپڑی کو چُن کر عدم حساسیت کا ثبوت دیا ہے۔