تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

روپرٹ گرنٹ ، ایما واٹسن ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنی والی جوڑی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…مشہور جادوئی سیریز ہیری پورٹر کے نامور کرداروں میں شامل ایما واٹسن(ہرموئنی)اور روپرٹ گرنٹ(روہن ویسلے)کو ہالی ووڈ کی سب سے آمدنی والی جوڑی قرار دے دیا گیا ہے۔فوربز کی جانب سے جاری کی گئی پردہ ِ اسکرین کی سب سے کامیاب جوڑی میں ایما اور روپرٹ کی جوڑی6.3بلین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پرThe Lord of the RingsمیںLiv TylerاورViggo Mortensenکی جوڑی3بلین ڈالر کی آمدنی کیساتھ دوسرے،Pirates of the CaribbeanمیںOrlando BloomاورKeira Knightleyکی جوڑی2.7بلین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔TitanicاورRevolutionary Roadکی مشہور جوڑی کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو1.9بلین ڈالر کیساتھ چوتھی جبکہ Twilightسیریزمیں کرسٹین اسٹیورٹ اور رابرٹ پیٹنسن کی جوڑی1.8بلین ڈالر کی آمدنی کے حساب سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔واضح رہے کہ اس فہرست کی تیاری کے لیے فوربز نے پچھلے دس سالوں میں کم از کم ایک بار ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہالی ووڈ جوڑیوں کے اعداد وشمار جمع کیے ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.