تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کا ملک کر خاتمہ کرینگے، کمانڈنٹ ایف سی

جنگ نیوز -
پشاور…کمانڈنٹ ایف سی کرنل اسدکا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔۔خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں کمانڈ ایف سی کرنل اسد فاروق نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر حملے اور مزید اسکولوں کو تباہ کرنا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کے لئے قبائلی عمائے دین اپنا تعاون بڑھائیں۔کرنل اسد کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے آئندہ عمائے دین کو بھی اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔اس موقع پر قبائلی عمائے دین نے علاقے میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورعمائے دین نے سیکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کسی قسم کی بھی کارروائی کے لئے اعتماد میں لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.