تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیب کھانے سے ہڈیاں دمہ سے حفاظت ہوتی ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…ایک سیب روز کھائیں اور صحت پائیں یہ تو ہم سب نے ہی سنا ہوگا لیکن سیب کے اصل میں فوائد کیا ہیں اس کے بارے میں مکمل طور پر جاننا بہت ضروری ہے ۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیب میں موجود فلیوینائڈ خواتین میں اوسٹوفروسس کاخطرہ کم کرتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھسین کا زیادہ استعمال بچوں کو دمہ کی بیماری سے بچاتا ہے ۔اور پھیپھڑوں ،گردوں اور بریسٹ کینسر کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ سین کھانے کولیسٹرول لیول کم ہوتاہے اور زائد وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.