5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ اسماعیل خان میں پینگولین عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان کے علا قہ ڈھکی میں عجیب و غریب جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔۔ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے ڈھکی میں ایک پہاڑ سے اچانک عجیب شکل و صورت کا جانور نمودار ہوا جیسے دیکھ کر لوگ ڈر گئے ۔ یہ Pangolinنامی جا نو ر تھا جو تقریباً 4 فٹ لمبا اورڈیڑھ فٹ اونچا ہے ۔ اس کی بیرونی جلدپر بڑے بڑے مچھلی جیسے چھلکے ہیں مگر یہ پتھر جیسے سخت ہیں ۔اس جانور کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لوگوں کو قریب دیکھ کر اپنا سر پیٹ کے نیچے چھپا لیتا ہے ۔Pangolin کاتعلق مما لیا جا نوروں سے ہے جو دنیا میں مختلف جسا مت اور شکلو ں میں پا یاجاتا ہے۔بعض ملکوں میں اس کی کھال سے لباس بھی تیا ر کئے جا تے ہیں بلکہ ہمسایہ ملک چینمیں ایک مر غوب غذا کے طو ر پر کھایا بھی جاتا ہے ۔