5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کہوٹہ : سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ 8 گھنٹے گیس بندش کا نوٹی فکیشن معطل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے ضلع راول پنڈی کے علاقہ کہوٹہ کے سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ آٹھ گھنٹے گیس بندش کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔ کہوٹہ کی سی این جی ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار دو روزہ گیس بندش کے علاوہ روزانہ 8 گھنٹے گیس فراہم نا ہونے سے متعلق ایس این جی پی ایل کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اس پر عدالت نے سوئی ناردرن کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اس سے اضافی آٹھ گھنٹے روزانہ گیس بندش کے معاملے پر دو دن میں جواب بھی طلب کرلیا ہے ، مقدمہ کی مزید سماعت جمعرات کوکی جائے گی۔