5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جعفرآباد:نامعلوم افرادکا پولیس چوکی پر حملہ، ہیڈکانسٹیبل ہلاک
جنگ نیوز -
جعفرآباد…جعفرآبادکے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اورفرار ہونے میں کامیاب گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآبادکی پولیس چوکی شفیع آباد کے مقام پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک چار نا معلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے ہیڈ کانسٹیبل خان محمد موقع پرہلاک ہو گیا پولیس نے واقع کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی سخت کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ جعفرآباد اور نصیرآباد میں امن آمان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی کی وارداتوں میں رکارڈ اضافہ کے بعد اب پولیس بھی ڈاکوں سے محفوظ نہیں رہ سکی۔