تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاورہائیکورٹ کا مغوی وکیل اغواکاروں کے ہاتھوں قتل

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے مغوی وکیل زین خان خلیل کو اغوا کاروں نے قتل کردیا ہے۔ واقعہ کے خلاف کل صوبہ بھرکی عدالتوں میں ہڑتال ہوگی ۔پشاور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل زین خان خلیل کو 28 ستمبر کو پشتہ خرہ پشاور سے اغوا کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹریا امین الرحمان کے مطابق مغوی وکیل کی لاش خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ سے ملی ہے۔ اغوا کاروں نے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان نے زین خان خلیل کے اغوا کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا تھا اور خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور سیکریٹری داخلہ کو کل عدالت میں طلب کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.