5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا میں سیلاب سے کوئلے، کپاس اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سڈنی…دنیا کو معدنیات اور زرعی اجناس فراہم کرنے والے آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کوئلے، کپاس اور چینی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ میں تاریخ کے بدترین سیلاب نے کئی یورپی ملکوں سے بڑے علاقے کو زیر آب کردیا ہے ، سیلابی پانی کانوں میں بھر جانے کی وجہ سے کوئلے کی پیداوار رک گئی ہے اور فی ٹن کوئلے کی قیمت ساڑھے چار فی صد اضافے کے بعد 131 ڈالر 80 سینٹس ہوئی گئی ہے، آسٹریلیا کو کوئلے کی تجارت میں ہرہفتے تقریبا 47 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنہ ہے، اس کے علاوہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں، اور کپاس کی تقریبا5 لاکھ بیلز میں کمی کا امکان ہے، خام چینی کی پیداوار 10 فی صد کمی کے بعد 38 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، اور آنے والے دنوں میں کپاس اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔