تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کا سمجھوتہ ایکسپریس کی تفتیش پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے پاکستان کے ساتھ سانحہ سمجھوتہ ایکسپرس کی تفتیش سے متعلق معلومات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحے سے متعلق تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے ، ابھی پاکستان کو نہیں بتا سکتے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی وزارت خارجہ میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپرس کی تفتیش سے متعلق پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔ یہ سانحہ فرووری 2007میں پیش آیا تھا جس میں68کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.