تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:گیس کی فراہمی میں بہتری ، صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی

جنگ نیوز -
کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں بہتری کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی نے صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 سے کم کرکے 8 گھنٹے کردی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق، کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی تین کروڑ مکعب فٹ یومیہ سے بڑھا کر پانچ کروڑ مکعب فٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، جس کے بعد کراچی کے صنعتی علاقوں میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی بھی آسکتی ہے۔ دو روز پہلے، سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی فراہمی چھ کروڑ مکعب فٹ سے کم ہوکر تین کروڑ مکعب فٹ رہ جانے کے بعد، کے ای ایس سی نے صنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی تھی، جب کہ اس سے پہلے کراچی کے پانچوں صنعتی زونز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.