5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پھالیہ :ویگن اور ٹرالی کا تصادم، ماں بیٹی سمیت3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
پھالیہ …پھالیہ میں شدید دھند کی وجہ سے ویگن اور ٹرالی آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔مسافر ویگن پھالیہ سے گجرات جارہی تھی کہ موضع لک کے قریب گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ویگن میں سوار رابعہ، اس کی تین سالہ بیٹی خدیجہ اور روبینہ موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ اطلاع ملنے پرریسکیو1122 اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ پہنچا دیا۔