تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

الیکشن کمیشن نے298 پارلیمنٹیرنز کی اہلیت مشکوک قرار دیدی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے دو سو اٹھانوے پارلے منٹرینز کی اہلیت کو مشکوک قرار دے دیا ہے ، ان میں وفاقی وزرا سمیت اپوزیشن کے سرکردہ قائدین بھی شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جن و سو اٹھانوے پارلے منٹرینز نے طلبی کے باوجود تعلیمی اسناد جمع نہیں کرائیں ان میں سینیٹ کے 21 اور قومی اسمبلی کے 112 ارکان بھی شامل ہیں، ان میں پنجاب اسمبلی کے 102، سندھ اسمبلی کے 10 ارکان ، بلوچستان اسمبلی کے 10 اور خیبرپختونخواہ کے 45 ارکان شامل ہیں ، مشکوک اہلیت والوں میں بابراعوان، شاہ محمودقریشی،قمرزمان کائرہ کے ساتھ چوہدری نثار، چوہدری شجاعت، پرویزالہی بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 818پارلیمنٹیرینز کی ڈگری درست قرار دے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.