تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوبھائی گرفتار، موٹرسائیکلز اورمنشیات برآمد

جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے علاقے تیموریہ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ماسٹر مائنڈ دو بھائی گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس نے موٹر سائیکلوں کی چوری اور منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث دو سگے بھائیوں عیسیٰ اور موسیٰ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے چھینی اورچوری کی گئی8 موٹر سائیکلیں اور دو کلو چرس برآمد کر لی ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے علاوہ منشیات کا اڈہ چلانے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔کراچی کے متعدد تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.