5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دسمبر2010میں پاکستانی برآمدات میں36%اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . دسمبر 2010 میں پاکستانی برآمدات36 فی صد اضافے کے ساتھ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک ماہ میں کی جانے والی پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ سیکریٹری کامرس ظفر محمود کے مطابق دسمبر میں برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی اضافہ ہوا اور درآمدات دسمبر 2009 کے مقابلے میں 27 فی صد اضافے کے ساتھ 3 ارب 75 کروڑ روپے رہیں۔جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 21 فی صد اضافے کے ساتھ 11 ارب جبکہ مجموعی درآمدات 19.6 فی صد اضافے کے سا تھ 19 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں۔ درآمدات میں اضافے کی وجہ خوردنی تیل اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 میں تجارتی خسارہ18 فی صد سے بڑھ کر 8 ارب 11 کروڑڈالرہوگیاہے۔