تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج میں پرتشدد احتجاج کے بعد زبردست تیزی

جنگ نیوز -
ڈھاکہ . . . . . کئی دنوں کی تاریخ ساز مندی اور سرمایہ کاروں کے پرتشدد احتجاج کے بعدآج ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی زبردست تیزی نے سب کو حیران کردیا۔ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز ایک گھنٹے کے دوران 9.25 فی صد کمی ہوئی تھی جو ایکسچینج کی55 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ تھی جبکہ تجارت کے چھ دنوں کے دوران مجموعی طور پر 22 فیصد کی کمی ہوئی۔ مندی کے بعد سرمایہ کاروں کے پرتشدد احتجاج نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔مگر آج جب ایکسچینج کھلی توسرمایہ کاروں کے منہ بھی حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے اور مارکیٹ میں حیران کن طور پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔انڈیکس 15.5 فی صد یا ہزار پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7 ہزار507 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے مداخلت زبردست تیزی کی وجہ ہے اور اس کے دیر پا ہونے کے بارے میں خدشات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.