5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹیومر کے خاتمے پر خوش ہوں،مکمل صحت یاب ہوجاؤنگا،مائیکل ڈگلس
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . گلے کے کینسر میں مبتلا ہالی و وڈ اداکارمائیکل ڈگلس نے ٹیومر سے چھٹکارہ ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس موذی مرض کومکمل شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارمائیکل ڈگلس کے گلے میں کینسر کی تشخیص گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔گزشتہ روز امریکی مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ان کا ٹیومر ختم ہوگیا ہے۔مائیکل ڈگلس کے مطابق دوران علاج ان کا بتیس پونڈ تک وزن کم ہوگیا تھا جو ٹیومر ختم ہونے کے بعد کچھ بہتر ہوا ہے۔ اب وہ کسی حد تک مطمئن اور خوش ہیں۔لیکن انہیں اب بھی ہرماہ باقاعدگی سے چیک اپ کرانا ہے تاکہ اس مرض سے مکمل چھٹکارہ پایا جائے۔