تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دو کمیٹیاں قائم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ،جو بحران سے نمٹنیکیلئے بہتر لوڈ مینجمنٹ مکینزم تشکیل دینے پر کام کریں گی۔اس بات کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں سندھ کے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کی تاجر برادری، سوئی سدرن گیس اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کے ای ایس سی حکام نے11 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر سعید شفیق نے جیو نیوز کو بتایا کہ اگر کے ای ایس سی کو11 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔اجلاس میں گیس کی فراہمی میں بہتری کے علاوہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمیکیلئے دو کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کمیٹی اراکین میں کراچی کی تاجر برادری، سوئی سدرن گیس، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور وزارتِ پیٹرولیم کے حکام شامل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.