5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوٹیکنا ریفرنس ،کارروائی سے آصف زرداری ،بیگم نصرت بھٹوکے نام خارج
جنگ نیوز -
راول پنڈی …راول پنڈی کی احتساب عدالت نے کوٹیکنا ریفرنس میں فردجرم کی کارروائی سے آصف علی زرداری اوربیگم نصرت بھٹوکے نام خارج کردئے ہیں،،بدعنوانی الزامات کے دو نیب ریفرنسز میں وزیرداخلہ رحمان ملک کواگلی تاریخ سماعت پر لازمی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راول پنڈی کی احتساب عدالت نمبر چار کے جج عبدالحق نے رحمان ملک کے خلاف 2 ریفرنسز کی سماعت کی،،عدالت کو بتایا گیا کہ وزیرداخلہ ملک سے باہر ہیں، اس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی ۔ احتساب عدالت نمبر تین کے جج سید نجم الحسن نے کوٹیکنا ریفرنس کی سماعت کی،، شریک ملزم اور سابق چیئرمین سی بی آر اے آر صدیقی پر فردم جرم عائد کردی گئی ہے ، عدالت نے مقدمہ کے ملزموں آصف علی زرداری اور بیگم نصرت بھٹو کے نام فرد جرم کی کارروائی سے ختم کرنے کی ہدایت کردی، صدر زرداری کا نام آئین میں حاصل استثنیٰجبکہ نصرت بھٹو کا نام طبی بنیادوں پر خارج کیا گیا ہے ، مقدمہ کی مزید سماعت 20 جنوری کوکی جائے گی۔