تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کیساتھ تعلقات میں دہشتگردی کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مراکز ختم کرنے کا وعدہ پورا کرے تو مذاکرات میں مزید پیش رفت کی جائیگی۔بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی دلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لیے دہشت گردی کو نظرانداز نہیں کرسکتا،ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،اور بھارت مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا ہے،ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے مراکز ختم کرنیکی کا وعدہ پورا کرے تواس کے بعد ہی مذاکرات میں مزید پیش رفت کرینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.