تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:لیاری کے مکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے لیاری میں مکان میں آگ لگ گئی فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ۔فائربریگیڈحکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بہار کالونی میں ایک مکان میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع فوری طور پر فائربریگیڈ حکام کو دی گئی ۔فوری طور پر ایک گاری موقع پر روانہ کی گئی ۔آگ کے باعث گھریلوں سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔عملے نے آگ پر قابو پالیا ۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تھی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.