تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو550 ملین ڈالر ادا کردیئے ، رابن رافیل

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان کے لئے معاشی امداد سے متعلق امریکی کوارڈی نیٹر رابن رافیل نے کہا ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت پانچ سو پچاس ملین ڈالر پاکستان کوادا کردیئے گئے ہیں ۔ پشاور میں یوایس ایڈ پروگرام کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفارت کار رابن رافیل نے کہا کہ کیری لوگر بل کے تحت چارسو بیس ملین ڈالر متاثرین ملاکنڈ، چھتیس ملین ڈالر اسکولوں کی تعمیر جبکہ65ملین ڈالر خیبر پختون خوا حکومت کو ادا کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اسکولوں اور سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زراعت کی بحالی کے لئے62ملین ڈالر دیئے گئے ہیں۔ جس سے پندرہ لاکھ سے زیادہ کاشتکار مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جبکہ توانائی اور زراعت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.