تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک میں جمہوریت نہیں بندربانٹ ہے،عمران خان

جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بندربانٹ ہے،اپوزیشن اورحکومت دونوں پاورمیں دکھائی دیتی ہیں۔جس طرح ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پرموقف اختیارکیا،توکیادیگرقومی ایشوز پراسٹینڈ نہیں لیاجاسکتا؟یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کہی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے باعث ملک میں انتہاپسندی میں اضافہ ہورہاہے۔وہی حکومت پاکستان کوبحران سے نکال سکتی ہے جودہشتگردی کے خلاف جنگ سے علیحدگی،نیب کوآزاد ادارہ بنانے اورٹیکس وصولی کے لئے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بندربانٹ ہے،اپوزیشن اورحکومت دونوں پاورمیں دکھائی دیتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.