5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:جائیداد کے تنازع پر بیٹے اور پوتوں نے داد کو قتل کردیا
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے اور پوتوں نے دادا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے باعث لاش کا بیس گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی نذر محمد نامی شخص کو اس کے بیٹے منشا نے اپنے دو بیٹوں شہزاد اور صفدر کے ہمراہ جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ادھر اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے میں بیس گھٹنے کا وقت لگ گیا۔