5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آخری چھ ماہ میں5 ارب29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھجوائی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی…سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں کے ذریعے رقوم بھجوانے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 5 ارب 29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھجوائی گئیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2010کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی بینکاری نظام کے ذریعے بھجوائی گئی رقوم16اعشاریہ 8 فیصد اضافے کے ساتھ5 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔اس طرح ہر مہینے سمندر پار پاکستانیوں نے 88 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اوسطاً وطن بجھوائے ہیں۔ خلیجی ملکوں کے علاوہ برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا ترسیلات بھجوانے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔