تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : لوڈ شیڈنگ کے سببصنعتوں کو اضافی اخراجات کا سامنا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعتوں کو اضافی اخراجات کرنا پڑ رہے ہیں۔ری رولنگ ملوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران بھٹیاں گرم رہتی ہیں اور مشینیں بند، اس وجہ سے100 ٹن روزانہ کی رولنگ مل کوڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافی ایندھن جلانا پڑتا ہے۔اسی طرح ٹیکسٹائل صنعت لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈیزل جنریٹر کے ذریعے مشینیں چلاتے ہیں ، بجلی کا ایک یونٹ کے ایس ای ایس سی سے لیں تو یہ 10 روپے کا ہوتا جبکہ ڈیزل سے بجلی بنانے پر25 روپے فی یونٹ لاگت آتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.