تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دندان ساز کی ڈرل کاخوف دور کرنے کے لیے آلہ تیار

جنگ نیوز -
لندن …دندان ساز کے پاس جانے کا خیال ہی کئی لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیتا جس کے باعث وہ اپنے دانتوں کے علاج میں کوتاہی برتنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔تاہم برطانیہ کی Brunel University کے سائنسی محققین نے اس کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے اور ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو دندان ساز کی ڈرل کی آواز اور اسکاخوف دور کرنے میں بیحد معاون ثابت ہوگا۔انسانوں میں دندان ساز کے برمے سے ڈرلنگ اور اس کے ممکنہ درد کے خوف کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے برطانوی یونیورسٹی نے یہ آلہ اس انداز میں ڈیزائن کیا ہے کہ اسے MP3پلےئر کے ساتھ منسلک کردیا جاتا ہے۔ MP3پلےئر کے ساتھ منسلک ہونے کا بعد ناصرف ڈرلنگ کی آواز مریضوں کے کان تک نہیں پہنچتی بلکہ وہ علاج کے دوران موسیقی سے بھی لطف اندوزہوتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی ڈینٹل ٹیم آجکل ایسے سرمایہ کاروں کی تلاش میں ہے جن کی مدد سے اس مخصوص آلے کو مارکیٹ میں متعارف کروایا جاسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.