تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ،فیصلہ اگلے ماہ سنایا جا ئے گا

جنگ نیوز -
دوحہ…دوحہ میں 6دن جاری رہنے والی اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مکمل کر لی گئی ہے جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو ایک ماہ کے بعد سنایا جائے گا، ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف کے مطابق ٹریبونل کے فیصلے تک تینوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین کھلاڑیوں محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جسے 5فروری کو سنایا جا ئیگا ۔اسپاٹ فکسنگ کیس کے آخری روز تینوں کھلاڑیوں کے اختتامی بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف نے انتہائی مختصر میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مکمل کر لی گئی ہے جس کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے جو اگلے ماہ5فروری کو سنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.