تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور :جماعت اسلامی کا پوپ بینیڈکٹ کے بیان کیخلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے پوپ بینڈکٹ کے توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنے کے بیان کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پوپ بینڈکٹ کے بیان کی مذمت کی گئی تھی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پوپ بینڈکٹ عالم اسلام سے معافی مانگے ۔جبکہ لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوپ کے متعصبانہ اور جارحانہ بیان نے عالم اسلام کے اندر اشتعال پیدا کر دیا ہے۔جس پر پاکستان کی مسیحی برادری اجتماعی طور پر پوپ کے بیان کی مذمت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.