5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینیٹر گل محمد لاٹ پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی
جنگ نیوز -
کراچی…سینیٹر گل محمد لاٹ نے پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دینے سے معذرت کرلی۔پاکستان اسٹیل کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سینیٹر گل محمد لاٹ نے اختلافات کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دیدیا ہے،پاکستان اسٹیل کے قائم مقام منتظمِ اعلیٰ امتیاز لودھی نے گل محمد لاٹ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹ کی کمیٹیوں میں مصروفیات اور اپنے کاروبار کو وقت دینے کے لئے انہوں نے پاکستان اسٹیل کا بورڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ2010 میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل کا آزاد بورڈ تشکیل دیا تھا مگر نیا بورڈ پاکستان اسٹیل کو خسارے سے نکالنے میں ناکام رہا ہے، اس کے علاوہ رواں مالی سال کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود بجٹ منظور نہیں ہوسکا ہے۔