5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک کے وزراء تجارت کی سطح پر ہو گا۔اجلاس میں باہمی تجارت کے فروغ اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں کو دور کرنے پر بات ہو گی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم میں اضافے کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔