تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی اے سی کی ہدایت نظرانداز،این ایچ اے ملازمین کا پراجیکٹ الاؤنس بحال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ہائی وے کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلے کے برعکس ملازمین کے پراجیکٹ الاؤنس کی بحالی کی منظوری دے دی ۔وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے افسران اور ملازمین کا پراجیکٹ الاؤنس بحال کردیا گیا۔ حالانکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایچ اے کو گزشتہ دو سال کے دوران افسران اور ملازمین کو دیا گیاپراجیکٹ الاؤنس واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کی واضح ہدایات کی تھیں۔ اجلاس میں18 ارب روپے کی لاگت سے گلگت چترال روڈ، 1 ارب70 کروڑ روپے کی لاگت سے جھنگ اور فیصل آباد کو ملانے والے سدھارا بائی پاس کی تعمیر اور آر سی ڈی ہائی وے کو شہید بے نظیر بھٹو روڈ کا نام د ینے کی منظوری بھی دی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.