تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پوپ بینی ڈکٹ کابیان عالمی امن تباہ کرنیکی کوشش ہے،ابوالخیر زبیر

جنگ نیوز -
کراچی…کنوینرتحریک تحفظ ناموس رسالت صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا ہے کہ قانون ناموس رسالت ختم کرنے کا پوپ بینی ڈکٹ کا بیان عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ پوپ بینی ڈکٹ کابیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے حکومت سرکاری سطح پراسکا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ کے محض بیانات کافی نہیں،اگر واقعی حکومت ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی توکمیٹی تحلیل اور شیری رحمان کابل واپس کیاجائے۔صاحبزادہ ابوالخیر زبیرنے کہا کہ الطاف حسین نے قانون ناموس رسالت کا مسئلہ ختم ہونے اور علما سے احتجاج ختم کرنے کابیان دے کراپنا بھرم بھی کھودیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.