تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ابرارالحق اوآئی سی کے پہلا ہیومینٹرین ایمبیسڈر مقرر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اگلو نے معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق کو اوآئی سی کا پہلا ہیومینٹرین ایمبیسیڈر مقررکیاہے،ابرارالحق کا کہناہے کہ وہ پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے ملکی اورعالمی سطح پر مہم چلائیں گے۔انہوں نے ابرارالحق کاتقرراسلام آبادمیں ہونے والی تقریب میں کیا،اس موقع پرخطاب میں اکمل الدین احسان اگلو نے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں تعمیر نو شروع کرنے کی مہم کے آغازکااعلان بھی کیا،ان کاکہناتھاکہ تحصیل تونسہ میں600گھروں کے 6 دیہات کی تعمیرنو کا منصوبہ بنایاگیاہے اور پہلا170 گھروں پر مشتمل ماڈل ولیج پتی والا تحصیل تونسہ شریف میں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.