تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئر لینڈ کی اپوزیشن پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

جنگ نیوز -
لندن…آئر لینڈ کی اپوزیشن پارٹی کی ویب سائٹ کو حملہ آوروں نے ہیک کرلیا۔ہیکرز نے پارٹی کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا ہے کہ یہ قدم اس کی سنسر شپ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نامعلوم افراد نے آئرلینڈ کی اپوزیشن پارٹی فائن گیل کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا ۔اس کے نتیجے میں پارٹی کے دو ہزار حامیوں کی ذاتی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ وہAnonymous گروپ کا حصہ ہیں ۔اور یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے میسج بورڈ پر پیغامات کو سنسر کیاجا رہا تھا،ہیکرز نے یہ بھی لکھا کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ،ویب سائٹ پر میسج لکھنے والوں کے نام پیغام میں ہیکرز نے لکھا کہ آپ اس پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں لیکن وہ آپ کی حفاظت کے لیے کچھ نہیں کرتے ۔یہ آپ کو آزادی اظہار دیتے ہیں لیکن آپ کی آواز سنسرکرتے ہیں ،Anonymousوہ گروپ ہے جس کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ وکی لیکس کی مخالف ویب سائٹس پر حملے کرتاہے۔برطانوی حکام نے بتایا کہ اس صورتحال سے ایف بی آئی کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے کیونکہ یہ ویب سائٹ امریکا میں قائم ہے ،اپوزیشن پارٹی کے ترجمان کے مطابق متاثرین کو بتا دیا گیا ہے کہ ہیکرز کے حملے کی وجہ سے ان کی ذاتی تفصیلات منظر عام پر آگئیہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.