5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قربانی اورشہادت پیپلزپارٹی کیلئے نئی بات نہیں،مہدی شاہ
جنگ نیوز -
لاہور…گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے قربانی دینا اور شہادت پانا پیپلزپارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اور دوست سلمان تاثیر کی تعزیت کے لئے لاہور آئے ہیں ،جس پارٹی میں خون دینے والے لیڈر اور کارکن ہوں اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ مہدی شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی چھ اکائیوں کی زنجیر تھیں، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں بھی الیکشن جیت کر یہ دعویٰ ثابت کردے گی۔