5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برٹش ائیرویز اورریلو ے کی پر نس ولیم کی شا دی پر ہڑتا ل کی دھمکی
جنگ نیوز -
لندن …بر ٹش ائیرویز اور لندن انڈر گر اؤ نڈ ریلوے کے عملے نے پر نس ولیم اور کیٹ میڈ لٹن کی شا دی کے دن ہڑ تا ل کی دھمکی دے دی ہے ۔ برطا نو ی ائیر لائن اور لندن انڈر گر اؤ نڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی تنخو اہوں میں اضا فہ نہ کیا گیا اوران کے مطالبات نہ ما نے گئے تو وہ پرنس ولیم کی شا دی کے دن یعنی انتیس اپریل کو ہڑتا ل کر یں گے ۔ پر نس ولیم اور کیٹ میڈ لٹن کی شا دی بر طانوی حکو مت اور شا ہی خا ندا ن کے لیے نہایت اہمیت کی حا مل ہے اور اس موقع پر لندن میں ہزاروں سیا حو ں کی آ مد بھی متو قع ہے ۔ ایسے مو قع پر اس دھمکی نے بر طا نو ی حکومت اور لند ن کی انتظا میہ کو نہا یت پر یشا ن کر دیا ہے کیونکہ اگر ایسا ہو ا تو یہ نہ صرف شدید مسا ئل بلکہ برطانوی حکومت کے لیے بین الاقوامی طور پر شر مندگی کا با عث بھی ہو گا ۔