5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:سانحہ شیر شاہ کے9 نامزد ملزمان نے گرفتاری دیدی
جنگ نیوز -
کراچی… سانحہ شیر شاہ کراچی میں نامزد8 ملزمان نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ شیرشاہ مارکیٹ کراچی کیس میں نامزد8 ملزمان نے خود کو پولیس حکام کے حوالے کیا ،ذرائع کے مطابق ملزمان نے خود کو خفیہ مقام پر پولیس کے حوالے کیا ۔ جس کے بعد مقدمے میں نامزد گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ4 ابھی تک مفرور ہیں۔19 اکتوبر کو کراچی کی قدیم ترین شیر شاہ مارکیٹ میں فائرنگ کر کے 13 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے والے 9 ملزمان اعجاز بخش، اقبال بخش، اکبر سلمان، محمد طفیل، اصغر علی، عبدالرشید بخش، تحسین اکبر، جوہر محمد اور عابد نے خود کو نامعلوم مقام پر پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جبکہ 4 ملزمان نور محمد عرف بابا لاڈلہ، ملا راجو، امداد مگسی اور داد مگسی تاحال فرار ہیں۔راجہ عمر خطاب ایس ایس پی ایس آئی یوکے مطابقخود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی، تاہم آلہ قتل کی برآمدگی اور مزید 4 نامزد ملزمان کی گرفتاری اب بھی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔